توشہ خانہ درخواست خارج

Tosha Khana Case dismissed by Chief Election Commissioner.

الیکشن کمیشن نے حکمران اتحاد کی جانب سے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ درخواست کو خارج کردیا

 اسلام آباد (مسائل نیوز) الیکشن کمیشن نے حکمران اتحاد کی جانب سے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ درخواست کو خارج کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے چھ ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر خان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

 عمران خان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا ریفرنس پہلے ہی الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے اس لیے 6 ایم این ایز کی جانب سے توشہ خانہ کیس پر درخواست بے اثر پو چکی ہے۔توشہ خان کیس میں اسپیکر قومی اسمبلی کے ریفرنس پر سماعت 29 اگست کو مقرر ہے۔ الیکشن کمیشن نے حکمران اتحاد کی جانب سے توشہ خانہ درخواست کو غیر مؤثر قرار دے دیا۔

 وکیل درخواست گزار نے کہا کہ بظاہر الیکشن کمیشن کے خدشات پر ووٹ کا حق ختم کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 3ہفتے کا وقت دینے کی استدعا مسترد کردی تھی۔الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5رکنی کمیشن نے کی، عمران خان کے وکیل بیرسٹرعلی ظفر دوسری سماعت میں بھی پیش نہ ہوئے ، علی ظفرکی جانب سے معاون وکیل گوہرخان پیش ہوئے۔

 عمران خان کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے 3 ہفتے کا وقت مانگ لیا اور کہا اکائونٹنٹ سے تمام تفصیلات لینے میں وقت لگے گا۔بیرسٹرگوہر نے کہا کہ کہ الیکشن کمیشن ریفرنس پر 90 دن میں فیصلے کاپابندہے، گوشواروں پرمبنی دستاویزات حاصل کرنے کیلئے وقت درکارہے ۔ عمران خان کے وکیل نے کہا کہ جائزہ لے رہے ہیں ،کبھی کسی نے آئی فون اورگھڑیاں ظاہرکی ہیں یانہیں، دونوں ریفرنسز میں ایک ساتھ ہی جواب جمع کرایا جائے گاجس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں ظاہرکردہ اثاثوں کی دستاویزات توعمران خان کے پاس ہوں گی۔

 بیرسٹرگوہر نے بتایا کہ محسن شاہنوا رانجھا کے گوشوارے بھی جمع کرائیں گے کہ انہوں نے گھڑی ظاہرکی یا نہیں۔جس پر وکیل پی ڈی ایم نے کہا کہ کسی کا کوئی اثاثہ ظاہر نہ کرنا عمران خان کو اثاثے چھپانے کا لائسنس نہیں دیتا۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کی 3 ہفتے کا وقت دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی۔

Visit for Latest News.