➤ Imran khan decisions to approach the Anti-Terrorism Court for pre-arrest bail.
اسلام آباد (مسائل نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے انسداد دہشتگری عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔عمران خان نے ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے عمران خان کی درخواست ضمانت تیار کر لی ہے۔درخواست دائر ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سماعت کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کا 3 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیا تھا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے عمران خان کی 25 اگست تک راہداری ضمانت منظور کی،عدالت نے پولیس کو عمران خان کی گرفتار ی سے روک دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ بائیو میٹرک کرانے کیلئے ضمانت چاہتے ہیں ؟عدالت نے عمران خان کے بائیو میٹرک تصدیق کا اعتراض دور کر دیا۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان ٹرائل کورٹ میں پیش ہونا چاہتے ہیں،حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
عمران خان اگر عدالت آتے ہیں تو پولیس گرفتار کر لے گی۔ انسدا دہشت گردی عدالت کے جج چھٹی پر ہیں،رخصت پر ہونے کی وجہ سے ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا۔ عدالت نے عمران خان کو تین روز میں متعلقہ ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست ضمانت اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کی گئی۔ رجسٹرار آفس نے بائیو میٹرک نہ کرانے سمیت درخواست پر تین اعتراضات عائد کئے۔ عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کرایا،انسداد دہشت گردی عدالت جانے کے بجائے ہائیکورٹ کیسے آ گئے؟ درخواست پر اعتراض عائد کیا گیا کہ دہشت گردی کے مقدمے کی مصدقہ نقول فراہم نہیں کی گئی۔
Visit for Latest News.